اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,765FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

آتشزدگی کیس: ٹک ٹاکر ڈولی کی عبوری ضمانت منظور

مارگلہ ہلز میں آگ لگانے کے معاملے پر ٹک ٹاک اسٹارنوشین سعید عرف ڈولی کی عبوری ضمانت منظور کر لی گئی ۔سیشن جج نے ملزمہ کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا ہے ۔آتشزدگی کے واقعے کے بعد اسلام آباد کےتھانہ کوہسار پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔


یاد رہے کہ ٹک ٹاک اسٹار ڈولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ نیشنل پارک کے علاقہ میں آگ لگانے کی تردید کر رہی ہیں ۔

ڈولی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ جہاں وہ موجود ہیں وہ نیشنل پارک نہیں بلکہ موٹر وے ہے۔ جہاں ان کے آنے سے قبل ہی شہری نے آگ لگائی ہوئی تھی۔ ڈولی کے پاس موجود شہری کا کہنا ہے کہ ان جھاڑیوں سے اکثر سانپ برآمد ہوتے ہیں جو کہ ان کے بچوں اور جانوروں کے لیے نقصان دہ ہیں ۔شہری کا کہنا تھا کہ وہ یہاں قریب رہتے ہیں اور آگ بچوں اور مویشیوں کو سانپوں کے حملے سے بچانے کے لیے لگاتے ہیں۔