اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مسلمان ہونے پر فخر ہے ، دیپکا ککڑ سے فائزہ بنے والی بھارتی اداکارہ

نئی دہلی :2018میں اسلام قبول کرنے والی بھارتی ٹی وی اداکارہ دیپکا ککڑ کا کہنا ہے کہ انہیں مسلمان ہونے پر فخر ہے ۔

بھارتی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام فائزہ رکھا ہے ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ میں نے اسلام قبول کرلیا لیکن یہ کب اور کیوں کیا یہ ان کا نجی معاملہ ہے ، میرے خیال میں اس متعلق میڈیا پر بتانے کی ضرورت نہیں ہے ۔

بھارتی اداکارہ کا کہنا تھا کہ اسلام کو بطور مذہب منتخب کرنا مکمل طور پر ان کا ذاتی فیصلہ تھا جس پرمیں بہت خوش ہوں ۔ مشکلات پیدا ہونا معنی نہیں رکھتا ۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس فیصلے پر فیملی نے ان کا مکمل ساتھ دیا ۔ مذہب تبدیل کرنےکا مقصد کسی کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میری زندگی کا ایک بہت اہم حصہ نجی ہے جہاں میں کسی کی مداخلت کو برداشت نہیں کر سکتی ۔ یاد رہےکہ اداکارہ کو بھارتی ٹی وی سیریل سسرال ثمرکا سے شہرت ملی تھی جبکہ انہوں نےاسی سال ٹی وی اسٹار شعیب ابراہیم سے شادی سے قبل اسلام قبول کیا تھا ۔