اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,440FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لوڈ شیڈنگ کے شکار عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ،بجلی 4 روپے تک مہنگی ہونے کا امکان

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو اپریل کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی ۔تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے بے حال عوام کے لئے ایک مزید مایوس کن خبریں یہ ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے اضافے کا امکان ہے ۔

سی پی اے نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اپریل میں 13 ارب 65 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی گی جس کی فی یونٹ پیداواری لاگت 10 روپے 66 پیسے رہی ۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل کے لیے بجلی کی لاگت 6روپے 60پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔واضح رہے کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 59 ارب 45 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔