اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب ہو گا، پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کا امیدوار ہوں اگر عمران خان چاہیں تو آدھے گھنٹے میں اسمبلی توڑ دوں گا ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کے بعد پرویز الہی کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب انتخابات ہوں گے ۔الیکشن کمیشن ہمارے 5 ارکان کے نوٹیفیکیشن بھی جاری کرے گا ۔

پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں کیا بلکہ انہیں نااہل بھی کیا گیا ہے۔ منحرف ارکان کی سیاست اب ختم ہوچکی ہے ۔پرویز الہی نے کہا کہ آئندہ اسمبلی اجلاس میں وزیراعلی کے انتخابات بھی کروائیں گے ۔پرویز الہی نے دعویٰ کیا کہ انہیں (ن )لیگ کے 7سے 8 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔اگر وہ غیر حاضر ہوں گے تو (ن) لیگ کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔