اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

نواز الدین صدیقی ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے

بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی ہالی ووڈ فلم ’’لکشمن لوپیز‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین صدیقی لکشمن لوپیز میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جو کرسمس کی تھیم پر مبنی فلم ہے۔ فلم کی ہدایت رابرٹو جیرالٹ کریں گے۔فلم اس سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی ۔

نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں منگل کے روز کانز کے ریڈ کارپٹ پر ڈیلیگیٹ ممبر کی حیثیت سے واک کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کی کہانی بہت پسند آئی اسی لئے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوراً ہاں کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار رابرٹو جیرالٹ ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کا مزا آئے گا ۔نوازالدین صدیقی نے حال ہی میں منگل کے روز کانز کے ریڈ کارپٹ پر ڈیلیگیٹ ممبر کی حیثیت سے واک کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازالدین صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کی کہانی بہت پسند آئی اسی لئے لیے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوراً ہاں کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم کے ہدایت کار رابرٹو جیرالٹ ایک بہترین ڈائریکٹر ہیں جن کے ساتھ کام کرنے کا مزا آئے گا ۔

دوسری جانب فلم کے ہدایت کار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے پہلی بار کہانی پڑھی تو ان کے دماغ میں فوراً نواز الدین صدیقی کا خیال آیا۔نواز الدین کا کام پہلے دیکھ چکا ہوں ۔ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ نواز الدین صدیقی کا کام لوگوں کو پسند آئے گا۔