اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کھانا کھلنے میں تاخیر ،شادی ہال میدان جنگ بن گیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں شادی کی تقریب میں مہمان کھانے کے انتظار میں آپے سے باہر ہو گئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں شریک لوگ کھانا دیر سے کھولے جانے پر ہال انتظامیہ پر ٹوٹ پڑے ۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں لوگ لڑائی کے دوران بیلٹ اتار کر ایک دوسرے پر برسا رہے ہیں ۔ کسی نے لاتوں اورکسی نے گھونسوں کا استعمال کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ تاہم ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وائرل ویڈیو کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔