اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

وزیر اعظم نے سولر پلیٹس کی درآمد پر عائد ٹیکس فوری طور پر ہٹانے کااعلان کر دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے سولر پلیٹس کی درآمد پر عائد 16 فیصد ٹیکس فوری طور پر ہٹانے کااعلان کر دیا

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے نہیں آیا بلکہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل پر بات کرنے کے لیے آیا ہوں ۔

وزیر اعظم نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2018 میں ڈالر کی قیمت 115 روپے تھی اس سال جب حلف اٹھایا تو ڈالر189 روپے تک پہنچ چکا تھا۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں میں ہمارا کوئی قصور نہیں تحریک انصاف نے عدم اعتماد کی تحریک میں اپنی حکومت جاتے ہوئے دیکھی تو تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غداری کے الزامات میں پڑے تو بات بہت دور تک نکل جائے گی ۔عمران خان نے بد ترین انتظامی دور کے بعد لوگوں میں غداری کے سرٹفکیٹ بانٹنے شروع کر دئیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو سپورٹ لاڈلے کو ملی ہمارے کسی دور میں بھی اس کی 30 فیصد سپورٹ ملی ہوتی تو ملک راکٹ کی طرح اوپر جاتا۔