اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,255FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

سدھو کو جیل منتقل کردیا گیا،جیل میں قتل کے مجرمان کے ساتھ رہیں گے

کانگریس رہنما اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کومیڈیکل چیک اپ کے بعد کل پٹیالہ جیل بھیج دیا گیا۔سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے گزشتہ روز اپنی پہلی رات پٹیالہ جیل میں گزاری جہاں اب وہ قیدی نمبر 241383 بن گئے ہیں۔

سدھو کو بیرک نمبر 10 میں منتقل کر دیا گیا، جہاں وہ موت کی سزا پانے والے8مجرموں کے ساتھ رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو سیمنٹ سے بنے بستر پر سوئیں گے۔ رپورٹ کے مطابق سدھو کو کل شام 7 بجے جیل میں دال اور روٹی دی گئی۔ تاہم، خرابی صحت کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کھانے سے انکار کر دیا اور صرف سلاد اور کچھ پھل کھایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو کو سفید کرتا پاجامہ کے چار سیٹ، ایک کرسی میز، ایک الماری، دو پگڑیاں، ایک کمبل، ایک بستر، ایک بنیان، 2 تولیے اور مچھر دانی کے ساتھ کاپی اورقلم بھی فراہم کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو کو 1988 کے روڈ ریج کیس میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔روڈ ریج کیس میں الزام ہے کہ 27 دسمبر 1988 کو سدھو نے گرنام سنگھ نامی ایک شخص کو قتل کیا تھا۔اس سے قبل بھارتی سپریم کورٹ نے سدھو پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے انہیں رہا کر دیا تھا۔ تاہم اہل خانہ نے اس سلسلے میں نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جس میں انہیں مجرم قرار دیا گیا تھا۔