اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

منی لانڈرنگ کیس: سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور کی اسپیشل سنٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔اس کے علاوہ ملزم طاہر نقوی اور ملک مقصود کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں ۔عدالت نے ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 28 مئی تک کے لیے توسیع کر دی ۔

دوران سماعت وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تحقیقات کی لیکن برطانیہ میں ہونے والی تحقیقات میں بھی کچھ ثابت نہیں ہوسکا ۔میں 2004 میں پاکستان لوٹ کر آیا تھا میرے پاس اگر حرام کا پیسہ ہوتا تو پاکستان ہی کیوں آتا ۔میں نے اپنے ادوار میں اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔