اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اظہر علی کی ڈبل سینچری

برطانیہ میں جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے اپنی پہلی ڈبل سینچری اسکور کر دی ۔

پاکستان کے تجربہ کار ٹاپ آرڈر بلے باز اظہر علی نے اپنی فارم کو جاری رکھتے ہوئے لیسٹر شائر کے خلاف دوسرے دن کے اختتام تک 202رنز اسکور کیے۔

اظہرعلی نے 329 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 202 رنز بنائے۔

اس ریکارڈ کے ساتھ اظہر علی کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دوسرے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں اس سے قبل رواں سیزن میں شان مسعود نے بھی ڈبل سنچری اسکور کی تھی ۔