اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

دیوہیکل اژدھے کی سڑک کراس کرنے کی ڈیو وائرل

برازیل میں سڑک پر دیوہیکل اژدھادیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے، سانپ نے سڑک عبور کرتے وقت ٹریفک بھی کچھ دیر کے لیے بلاک کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی مصروف ترین شاہراہ کے کنارے سے ایک لمبا اژدھا اچانک نمودار ہوا اور سڑک عبور کر کے آگے بڑھنے لگا۔ اس دوران شہریوں نے سانپ کے گزرنے تک اپنی گاڑیاں روک دیں۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ کچھ لوگ سانپ کے گرد جمع ہوگئے اور لوگوں نےاپنی گاڑیوں کو تھوڑی دیر کے لیے روکا تاکہ اژدھاسڑک عبور کر سکے۔

سڑک پر سانپ کو دیکھ کر شہری اور ڈرائیور خوفزدہ ہوگئے جب کہ وہاں موجود متعدد افراد نے ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں۔