اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,415FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ دائر

ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان، امیتابھ بچن، اجے دیوگن اور رنویر سنگھ کو گٹکا اور تمباکو کے برانڈ کی تشہیر کرنا مہنگا پڑ گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تمنا ہاشمی نامی سماجی کارکن کی جانب سے مقامی عدالت میں بالی ووڈ سپر اسٹار ز کے خلاف مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے درخواست کومنظور کرتے ہوئے فلمی ستاروں کے گٹکے اور تمباکو برانڈز کے اشتہارات میں کام کرنے پر کیس بھی سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

درخواست میں شاہ رخ، امیتابھ، اجے اور رنویر کو نامزد کیا گیا ہے۔ سماجی کارکن کی جانب سے بھارتی ریاست بیہارکی عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یہ مشہور فلمی شخصیات اپنی شہرت کا غلط استعمال کر رہی ہیں۔

تمنا ہاشمی کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے ستارے اگر گٹکا اور تمباکو جیسے برانڈز کی تشہیری مہم میں شامل ہوں تو بچے اور نوجوان لڑکے ،لڑکیاں بھی ان کی پیروی کرتے ہیں۔ اس کا شائقین کے ذہنوں پر منفی اثر پڑے گا اور وہ بھی غلط اشیاء استعمال کر سکتے ہیں۔