اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

افغان خواتین ٹی وی میزبانوں نے چہرے ڈھانپنے کے احکامات سےانکار کر دیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان ٹی وی چینلز کی خواتین میزبانوں نے طالبان انتظامیہ کا حکم مانے سے انکار کرتے ہوئے ہفتے کو کھلے چہرے کے ساتھ ہی ٹرانسمیشن جاری رکھی ۔

ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے، شمشاد ٹی وی کے ہیڈ آف نیوز عابد احساس نے کہا کہ خواتین ساتھیوں کو تشویش ہے کہ اگر وہ اپنے چہرے کو ڈھانپ لیں تو اگلے حکم میں انہیں کام سے رکنے کاکہا جائے گا جس کے باعث انہوں نے انتظامیہ کے حکم کی تعمیل نہیں کی ۔

واضح رہے کہ طالبان نے ٹی وی نشریات میں شریک تمام خواتین کو اپنے چہرے ڈھانپنے کا حکم دیا تھا۔ افغان وزارت کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکم نامے کا اطلاق افغانستان کے تمام میڈیا اداروں میں کام کرنے والی خواتین پر ہو گا۔ یہ فیصلہ حتمی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔