اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,912FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد رد کر دی گئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نمٹا دی گئی ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 6جون تک ملتوی کر دیا گیا ۔پینل آف چیئرمین میاں شفیع کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اسمبلی میں صرف 26 ارکان موجود تھے ۔مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

ایجنڈے کے مطابق اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی آگے بڑھائی گئی ۔چیئرمین نے تحریک پیش کرنے والے مسلم لیگ (ن )کے ایم پی اے سمیع اللہ کی غیر موجودگی پر تحریک عدم اعتماد کو رد کردیا جس کے بعد پنجاب اسمبلی کا اجلاس 6 جون دن 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا ۔

پولیس کی جانب سے اسمبلی ملازمین اور صحافیوں کو بھی عمارت کے اندر جانے سے روکے رکھا گیا۔ صرف اسمبلی ارکان کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔