کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انٹرنیٹ پر دوستی،امریکی ڈاکٹر پاکستانی درزی سے شادی کرنے گوجرانوالہ پہنچ گئی

انٹرنیٹ پر دوستی امریکی ڈاکٹر کو شادی کے لیے پاکستان کھینچ لائی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکا (شکاگو)سے تعلق رکھنے والی لیڈی ڈاکٹر میگ پاکستان کے شہرگوجرانوالہ کے علاقے راہوالی کے ٹیلر ماسٹر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے لیے پاکستان چلی آئیں ۔

ڈاکٹر میگ نے جامع مسجد جاتی شاہ جمال کے خطیب حافظ محمد اشرف رضا قادری کے ہاتھوں اسلام قبول کیا اور لوہاراں راہوالی کے درزی ملک محبوب علی سے شادی کی۔

اسلام قبول کرنے کے بعد ڈاکٹر میگ کا اسلامی نام ہانیہ رکھاگیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر میگ نے بتایا کہ وہ انٹرنیٹ پر محبوب علی سے رابطے میں آئیں اور یہ جزبات آہستہ آہستہ محبت میں بدل گئے۔

ڈاکٹر میگ کا کہنا ہے کہ میں شادی کر کے بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی محبت کرنے والے اور خوش مزاج لوگ ہیں، وہ اپنے سسرال والوں سے مل کر بہت خوش ہوئی، یہ سب بہت پیارے لوگ ہیں۔