اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,385FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے عون چوہدری کو 50 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے منحرف رکن عون چوہدری نے گزشتہ رات جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار پر الزامات لگائے تھے۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں تقرریوں اور تبادلوں کےتمام احکا مات بنی گالا سے جاری ہوتے جس کے بعد بیگ لاہور پہنچ جاتے تھے ۔اس معاملے میں خاور مانیکا اور ان کے بیٹے سمیت ایک پورا گینگ ملوث تھا۔ عون چوہدری نےکہا کہ فرح گوگی اور اس کے خاوند کے متعلق بھی عمران خان کو بتایا لیکن انہوں نے خاموشی اختیار کیے رکھی ۔عون چوہدری نے الزام لگایا کہ مانیکا خاندان پنجاب پر اس طرح راج کرتا تھا جیسے ان کے باپ کو وزیر اعظم لگایا گیا ہو۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عون چوہدری کو قانونی نوٹس بھجوایا جس میں ان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا گیا ہے ۔نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات پر معافی مانگی جائے بصورت دیگر 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔