اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,146FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فوج نے کہا تھا ہم نیوٹرل ہیں تو اب فوج نیوٹرل ہی رہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد مارچ کا اعلان کر دیا ۔
اسلام آباد میں کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے اسلام آباد مارچ کا اعلان کیا ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انتخابات کی تاریخ اور اسمبلیوں کی تحلیل تک اسلام آباد سے ہٹیں گے نہیں۔

25 مئی کو تحریک انصاف کے کارکن سری نگر ہائی وے پر جمع ہوں گے ،میں3بجے کارکنوں سے خطاب کروں گا اگرانتظامیہ یا پولیس نے ہمارے خلاف کوئی کارروائی کی تو ان کے خلاف بھی ایکشن ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ فوج نے کہا ہے کہ ہم نیوٹرل ہیں تو اب وہ نیوٹرل ہی رہیں ۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ ہمارے خلاف سازش کامیاب نہ ہوسکے لیکن ہم کامیاب نہیں ہوئے ۔یہ سازش پاکستان کے خلاف کی گئی سازش میں وہ لوگ شامل ہوئے جو اپنی کرپشن چھپانے چاہتے تھے ۔

چیرمین پی ٹی آئی نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کا تجربہ صرف کرپشن ،کیس ختم کروانا اور انتقام کا ہے۔ ان کے پاس نہ منصوبہ ہے اور فیصلہ کرنے کی ہمت نیشنل سکیورٹی کونسل کو کہہ رہے ہیں کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کریں ۔تاکہ سارا ملبہ فوج پر پڑے خود پر یہ بوجھ نہیں لینا چاہتے۔ 2018میں ملک دیوالیہ ملا مگر اب ہراعتبار سے ملک آگے بڑھ رہا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا کو بتایا گیا کہ عمران خان ذاتی طور پر روس گیا ۔ان چوروں میں ہمت نہیں کہ روس سے سستا تیل خرید سکیں ۔یہ امریکا کو جواب نہیں دے سکتے۔