اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

عمران نیازی ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں ،قوم انہیں معاف نہیں کرے گی،وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتے ہیں ، اگر ایسا ہوا تو کبھی بھی قوم عمران خان کو نہیں چھوڑے گی ۔

لاہور میں کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک میں جو گالم گلوچ کے کلچر کو متعارف کروایا ہے عوام اس کا گریبان پکڑے گی ۔ ہمیں صرف ایک مہینہ ہوا ہے اس میں ہم نے آٹے اور چینی کو سستا کیا ۔

شہباز شریف نے کہا کہ کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سے متعلق اہم فیصلے کئے ہیں ۔ گزشتہ حکومت نے ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا ۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ اسپتال کے 3قیمتی سال ضائع کر دیے گئے ۔شہبازشریف نے کہا کہ اسپتال میں 50 فیصد مریضوں کا علاج مفت ہو گا ۔ایک سال کے دوران نرسنگ یونیورسٹی کو مکمل کر لیا جائے گا ۔اسپتال کے منصوبے میں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی ۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں ترقیاتی کاموں کی بجائے مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے میں مصروف رہے ۔گالم گلوچ کے علاوہ عمران خان نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا۔