اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

اسلام آباد : مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

مارگلہ کی پہاڑیوں میں دوبارہ لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے انتظامیہ کی کوششیں جاری ہیں ۔

حکام کا کہنا ہے کہ سی ڈی اے اور وائلڈ لائف کاعملہ آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر گولڑہ رینج میں آگ بھڑک اٹھی ہے جس نے بڑے پیمانے پرجنگل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

ترجمان سی ڈی اے کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

محکمہ وائلڈ لائف کےمطابق آگ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کی مارگلہ ہلز بیلٹ میں لگی جس پر قابو پانے کے لیے 40 فائر فائٹرزمصروف عمل ہیں ۔