اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

840,806FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ٹائیگر شراف 10 سالہ پاکستانی بچے سے ملنے کے خواہش مند

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے 10 سالہ سبحان کے ڈانس کی وڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ چھٹی کلاس کے طالب علم کا کہنا ہے کہ وہ بالی ووڈ اسٹار ٹائیگر شراف اور مائیکل جیکسن کا فین ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو جب ٹائیگر شراف تک پہنچی تو وہ بھی ننھے ڈانسر کے ڈانس مووز کے فین ہو گئے ۔ ٹائیگر شراف نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ وہ 10 سالہ پاکستانی اسکول کے بچے سبحان سہیل سے مل کر خوش ہوں گے۔امید ہے کہ کسی دن ہم ضرور ملیں گے۔

بلوچستان کے ضلع کیچ کے گاؤں ڈیگاری کاہان کے رہائشی 10 سالہ سبحان نےڈانس کی کوئی تربیت حاصل نہیں کی ۔سبحان کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے وڈیوز دیکھ کر ہی ڈانس سیکھا ہے عرب نیوز کو انٹر ویو دیتے ہوئے ننھے سبحان کا کہنا تھا کہ اس کے والدین اسے سپورٹ کرتے ہیں اور وہ ٹائیگر اشراف کی طرح کا بننا چاہتے ہیں ۔سبحان نے انٹرویو میں بالی ووڈ اسٹار سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔