اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مشہورپاکستانی گیت ‘نچ پنجابن ‘کرن جوہر کی فلم میں کاپی،ابرارالحق برہم

معروف بھارتی فلمساز کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے نئی فلم’ جگ جگ جیو’ کا ٹیزر جاری کیا گیا جس میں پاکستانی گلوکار ابرارالحق کا 20 سال قبل گایا ہواگیت نچ پنجابن کاپی کیا گیا ہے۔

ابرارالحق نے ٹوئٹر پیغام میں کرن جوہر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نے اپناکوئی بھی گانا کسی بھارتی فلم کو نہیں بیچا اس لیے میں ان کے خلاف کورٹ میں جانے کا حق رکھتا ہوں ۔
ابرار الحق کا کہنا تھا کہ یہ میرا چھٹا گانا ہے جو بغیر اجازت بالی ووڈ میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرن جوہر جیسےفلمساز کو ایسے گانا کاپی نہیں کرنا چاہئیے تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفیں بھی بالی ووڈ انڈسٹری کی جانب سے پاکستانی گانے چورے کرنے پر شدید تنقید کر رہے ہیں ۔

بھارتی فلم جگ جگ جیو میں ورن دھون ، انیل کپور، کائرہ ایڈوانی اور نیتوسنگھ نے نمایاں کردار ادا کیے ہیں ۔