اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

809,663FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لانگ مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کا فیصلہ ،ریڈ زون سیل کر دیا گیا

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسلام آباد کے ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا ہے ۔

آج شام تک ریڈ زون کی جانب جانے والے تمام راستے سیل کر دیے جائیں گےریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کو استعمال کیا جا سکے گا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات کے پیش نظر صوبو ں سے پولیس کی نفری طلب کر لی ہے۔ اس کے علاوہ اہم مقامات میں پر رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ صوبوں سے پویس کی اضافی نفری آج رات تک اسلام آباد پہنچ جائے گی جبکہ حکومت کی جانب سے صوبوں سے پریزنروینز اور واٹر کینن بھی طلب کیے گئے ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء سے سختی سے پیش آنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔