اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,841FansLike
9,980FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

لانگ مارچ کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،31 مئی تک فیصلہ ہو جائے گا، شیخ رشید

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ موجودہ حکمران لانگ مارچ کا راستہ روک نہیں سکتے،جلد ایسا حل نکالا جائے گا جس سے سیاسی ،معاشی اورانتظامی بحران سے نمٹنے میں آسانی ہو۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 31 مئی تک اہم فیصلے ممکن ہیں۔ فیصلوں میں دو سے چار دن اوپر نیچے ہو سکتے ہیں ۔ پاک فوج کبھی بھی اپنے شہروں پر گولیاں نہیں برسائے گی ۔پاک فوج ملکی معیشت تباہ ہوتے نہیں دیکھ سکتی ۔

شیخ رشید نے کہا کہ حکومت معاشی فیصلوں میں فوج کو گھسیٹنا چاہتی ہے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تیل کی قیمتوں کا تعین فوج سے کروانا چاہتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے جو سوچ رکھا تھا ویسا کچھ بھی نہیں ہوا۔انہوں نے جو گڈھا عمران خان کے لیے کھودا تھا یہ سب خود اس میں گر چکے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ حکومت میں اپنے کیسز ختم کروانے آئے تھے لیکن سپریم کورٹ اور دیگر اداروں نے ان کی یہ سازش ناکام بنا دی ہے۔ عنقریب یہ سب جیلوں میں ہوں گے۔پنجاب اور وفاق میں صرف ایک ایک ووٹ کی برتری سے یہ حکومت میں ہیں ۔