اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

فلسطینی طالبہ کا امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن کی تقریب منعقد ہوئی جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن بھی اسٹیج پر موجود تھے۔

تقریب کے دوران ایک فلسطینی طالبہ نورین ،فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے اپنا ڈپلومہ وصول کرنے کے لیے اسٹیج پر پہنچی اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ہاتھ نہیں ملایا جبکہ طالبہ نے ان کے علاوہ اسٹیج پر موجود دوسرے لوگوں سے ہاتھ ملایا اور مبارک باد بھی وصول کی ۔

فلسطینی طالبہ کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبہ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے سمیت امریکی انتظامیہ کی پالیسیوں پر تنقید کی ۔