اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,263FansLike
9,938FollowersFollow
553,600FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

لیجنڈ بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے جلد پاکستان آنے کا اعلا ن کر دیا

بھارت سمیت پوری دنیا میں بے حد پسند کیے جانے والے 35 سالہ گلو کار ارجیت سنگھ نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

2013 میں ریلز ہونے والی بھارتی فلم عاشقی 2 کےگانے (تم ہی ہو) سے رات و رات شہرت پانے والے گلوکار نے اس بات کا اظہار امریکا میں منعقدہ ایک میوزیکل کانسرٹ میں پرفارمنس کے دوران کیا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ بالی ووڈ گلوکار پاکستان اور بھارت دونوں میں مقبول ہیں۔

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ایک کنسرٹ کے دوران جب انہوں نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کیا تو ان کے پاکستانی مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

اریجیت سنگھ کے پیغام کی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور ان کے پاکستان میں موجود مداح بھی یہ خبر پا بہت خوش نظر آ رہے ہیں ۔

ارجیت سنگھ کا شمار بھارتی سنگیت کی تاریخ کےمقبول ترین گلوکاروں میں کیا جاتا ہے۔