وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک میں انتشار پھیلانا چاہتے ہیں ۔دھرنے میں کس غلط کام کی اجازت نہیں سکتے۔ اگر کوئی ایسا کام ہوا تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
احسن اقبال نے کہا گزشتہ 3 سالوں کے دوران سی پیک منصوبے کو تباہ کر کے رکھ دیا گیا۔ عمران خان کی سیاست پاکستان دشمن لابی کی سیاست ہے۔ عمران خان کی نالائق حکومت نے جو ملک کا نقصان کیا انہیں حساب دینا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ عوام دشمن معاہدہ کیا۔ ہم آئی ایم ایف سے شرائط کی تبدیلی پر بات کر رہے ہیں جب آئی ایم ایف سے معاہدہ مکمل ہو جائے گا عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں نے ابھی تک ملک میں کوئی الیکشن کرانے کا فیصلہ نہیں کیا۔ہمارے نوجوانوں کو غلط تصورات اور جھوٹے خواب دکھائے جا رہے ہیں ۔