اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,051FansLike
9,978FollowersFollow
560,700FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

آصف زرداری قبل ازوقت انتخابات میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، شاہ محمود قریشی

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ ملک میں ستمبر کے آخر تک انتخابات کرائیں جائیں ۔لیکن سابق صدر آصف زرداری قبل از وقت انتخابات نہیں کروانا چاہتے۔

اسلام آبادم میں غیر ملکی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے تحریک انصاف کے سنیئر رہنماشاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں ستمبر کے احتتام اور اکتوبر کے آغاز تک انتخابات کا انعقاد ممکن ہے لیکن حکومت اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری انتخابات میں رکاوٹ ہیں ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وہ اقتدار میں رہے لیکن تمام مشکل حکومتی فیصلے (ن) لیگ ہی کرے۔ پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ وہ الیکشن سے قبل اپنے لیے جتنی رعائیت حاصل کر سکتی ہے کر لے اور یہ کام بغیر کس سیاسی نعرے اور زحمت کے بغیر بھی ہو جائے ۔آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی کو اندرون سندھ کے علاوہ کہیں سے ووٹ نہیں ملے گا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کی موجودگی میں کال سننے کے سوال پر انہوں نے جواب نہیں دیا۔ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کے منع کرنے کے باوجود کال سنی اور بعد میں عمران خان کو کال کے متعلق پریس کانفرنس کے دوران آگاہ بھی کیا۔