اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,568FansLike
9,937FollowersFollow
553,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

امریکی خاتون نے 82 برس کی عمر میں گریجوایشن مکمل کر لی

امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے82 برس کی عمر میں بزنس مینجمنٹ میں گریجوایشن کی ڈگری حاصل کر لی
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معمر خاتون مائی بالی جو کہ ایک نرس ہیں انہوں نے 70 کی دہائی میں مصروفیات کی بنا پر اپنی بزنس مینجمنٹ کے پڑھائی ادھوری چھوڑ دی تھی۔ مائی بالی نے اس خواب کوبرسوں بعدمکمل کیا۔
معمر خاتون سند یافتہ نرس ہیں جنہوں نے 82 سال کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ ادھوری تعلیم اس لیے مکمل کی تا کہ اپنے ایونٹ پلاننگ کے کاروبار کو مزید منافع بخش بناسکیں۔
82 سالہ مائی بالی نے 5 برس قبل ڈگری کے حصول کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا جبکہ 82 ویں سالگرہ کے روز اپنی بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ۔

Umair, 7:55 PM