اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان میں بھی منکی پاکس وائرس پھیلنے کا خدشہ ، الرٹ جاری

محکمہ صحت سندھ نے ملک بھر میں منکی پاکس بیماری پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق یورپی ممالک اور امریکا میں منکی پاکس کے 110 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے باعث محکمہ صحت سندھ کی جانب سے منکی پاکس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لیبارٹری اور نگرانی کے طریقہ کار کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وبا سے متاثرہ ممالک سے پاکستان داخل ہونے والے مسافروں کو اسکریننگ کے عمل سے گزارا جائے گا۔
یاد رہے کہ منکی پاکس کے کیسز امریکا، برطانیہ، پرتگال اور اسپین سمیت مختلف ممالک میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ منکی پاکس بیماری کے باعث جلد پر خارش، بخار اور سر درد محسوس ہوتا ہے اس کے علاوہ جسم پر پمپلز بھی بن جاتے ہیں ۔