اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

807,957FansLike
9,938FollowersFollow
553,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہر حال میں اسلام آباد پہنچیں گے۔عمران خان

اسلام آباد ( آن لائن ) پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اب فیصلہ ہوگا کہ کس طرح کا پاکستان بنے گا، کیا ہم اس کو وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں جو قائداعظم کا پاکستان تھا یا ان چور ڈاکوؤں کا پاکستان، 60فیصد کابینہ مجرم ہے، ان میں سے 60 فیصد ضمانتوں پر ہیں، کرائم منسٹر اور بیٹے کو سزا ہونا تھی، ان پر 24 ارب کے کیسز ہیں یہ آج ملک کے فیصلے کررہے ہیں۔ایک تباہی کا راستہ ایک حقیقی آزادی کا راستہ ہے جس کے لیے سب شہریوں کو تیار ہونا چاہیے، اب کوئی ہمیں روکنا چاہے تو روک کر دکھا دے، عوام کو سمندر کو کوئی نہیں روک سکتا۔ہم ہر حال میں اپنے کارکنان کیساتھ اسلام آباد پہنچیں گے اور مارچ کو کامیاب بنائیں گے ۔