اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,912FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

حنیف عباسی معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ٰ

مسلم لیگ (ن ) کے رہنما حنیف عباسی نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو بجھوا دیا۔حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ عہدے کے بغیر بھی عوام کی خدمت کر سکتا ہوں ۔

یاد رہے کہ 2 ہفتے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حنیف عباسی کے وکیل کے دلائل کو مسترد کرتے ہوئے حکم دیا تھا کہ قانون کے مطابق کوئی بھی سزا یافتہ مجرم پبلک ہولڈر عہدے پر ذمہ داری سرانجام نہیں دے سکتا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روک دیا تھا۔

حنیف عباسی کے خلاف 2012 میں اینٹی نار کاٹکس نےایفی ڈرین کیس میں مقدمہ دائر کیا تھا جس کے بعد 2018 میں عدالت نے ان کو سزا سنائی تھی ۔