اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,096FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں دھماکہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی گاڑی میں دھماکہ ہوا جس کے باعث متعدد بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ایک پرائیویٹ گاڑی کو کرائے پر لے رکھا تھا جس میں سفر کے دوران دھماکہ ہوا۔ دھماکے میں گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا جس کے باعث متعدد بھارتی فوجی شدید زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گاڑی میں موجود ہینڈ گرنیڈ کے پھٹنے کے بعد دھماکہ ہوا۔زخمی فوجیوں کو تشویش ناک حالت میں کشمیر ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔