کراچی اسٹاک ایکسیچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے

کراچی اسٹاک ایکسیچینج سے مندی کے بادل چھٹ گئے:انڈیکس میں 121 پوائنٹس کی ریکوری
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پرسے جمعرات کو مندی کے بادل چھٹ گئے اور مارکیٹ میں تیزی کارجحان دیکھاگیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 33600 پوائنٹس سے بڑھ کر33700پوائنٹس کی سطح پر بندہوا،تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں ساڑھے 6ارب روپے سے زائد کااضافہ ریکارڈکیاگیا۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز تیزی کیساتھ ہوا، سرمایہ کاروں کی پٹرولیم ، سیمنٹ ،بینکنگ ،ٹیلی کام اور ریفائنری سیکٹر میں سرمایہ کاری کی بدولت ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33700 اور 33800 پوائنٹس کی 2 بالائی حد یں عبورکر گیا لیکن کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 33800 پوائنٹس کی حد کو برقرا ر نہ رکھ سکا ۔ جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 121.49 پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس سے 100 انڈیکس 33646.10پوائنٹس سے بڑھ کر 33767.59 پوائنٹس کی سطح پرجاپہنچا،اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 53.98 پوائنٹس کے اضافے سے 19570.75پوا ئنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29 پوائنٹس اضافے سے 23109.74پوائنٹس سے بڑھ کر23139.10پوا ئنٹس پربند ہوا۔جمعرات کو مارکیٹ کے سرمائے میں 6 ارب 65 کروڑ 84لاکھ21ہزار60 روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا جس کے نتیجے میں سرمائے کامجموعی حجم 69 کھرب 61 ارب 73 کروڑ 73 لاکھ 47 ہزار 96 روپے سے بڑھ کر69کھرب 68 ارب 39 کروڑ 57 لاکھ 68 ہزار156روپے ہوگیا،18کروڑ87لاکھ83ہزار حصص کے سودے ہو ئے اور ٹر یڈنگ ویلیو9ارب ریکارڈکی گئی جبکہ بدھ کو 18 کروڑ 77 لاکھ 53ہزار حصص کے سودے ہو ئے تھے اور ٹر یڈنگ ویلیو8ارب روپے تک محدودرہی تھی، مجموعی طور پر 335 کمپنیوں کا کا روبار ہوا جن میں سے 205کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،114 کے کمی اور16کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ کاروبارکے لحاظ سے ٹی آرجی پاک لمیٹڈ 3 کروڑ 33 لاکھ،بائیکوپٹرولیم ایک کروڑ 54 لاکھ،جہانگیرصدیقی کمپنی ایک کروڑ50لاکھ،دیوان سیمنٹ ایک کروڑ7لاکھ اورنیشنل بینک74لاکھ34ہزار حصص کے سو دوں کیساتھ سرفہرست ر ہیں ۔

جواب دیں

Please enter your comment!
Please enter your name here

6 + 1 =