اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت افغانستان میں جلد اپنا سفارت خانہ کھولے اور ویزہ سروس بحال کرے،افغان وزیر خارجہ

افغانستا ن میں طالبان کے کنڑول سبنھالنے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا وفد پہلی بار افغانستان کے دورہ پر کابل پہنچا۔

افغان وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بھارتی وفد کادورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کاآغاز ہے جو کہ خوش آئند عمل ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے جوائنٹ سیکرٹری جے پی سنگھ کی قیادت میں وفد نے قابل میں افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ عامر خان متقی سے ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں امن ، باہمی تجارت اور سفارت کاری کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوئی ۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ وہ بھارت کے ساتھ سیاسی ،معاشی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ چاہتےہیں ۔بھارت خطے کا ایک اہم ملک ہے جس سے پرانے تعلقات ہیں ۔افغان حکام نے ملاقات میں بھارت پر زور دیا کہ وہ جلد افغانستان میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے اور افغان شہریوں کے لیے وزیر کااجراء بھی شروع کیا جائے ۔ملاقات میں بھارت کی جانب سے افغانستان میں التوا کے شکار ترقیاتی منصوبوں پر بھی بات چیت کی گئی ۔