اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,651FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جذباتی قوم کے جذباتی لیڈر!

پاکستانی قوم جو کہ بنیادی طور پر جذباتی قوم ہے، جسے اپنے حق میں کرنے کے لئےدوہی طریقے ہیں ایک توانقلاب لانے کا وعدہ اور دوسرا اسلامی نظام کا قیام ،کچھ ایسا ہی عمران خان نے کیا ،انہوں نے اسلامی نظام لانے کے وعدے کے بعد ملک کو آدھا تیتر آدھا بٹیر کا نظام دیا ۔جہاں دعوے تو تھے اسلامی ریاست کے مگر اسی اسلامی ریاست میں آئی ایم ایف سے کڑی شرائط اور بھاری سود پر قرضہ بھی لیا گیا ۔اسی ریاست میں انصاف کا بھی قتل عام ہوا ،سانحہ ساہیوال کو ہی دیکھ لیں ۔ دوسری طرف انقلاب تو کجا مہنگائی کا سیلاب آیا جس کا خمیازہ اب تک بھگتا جارہا ہے۔

ویسے دیکھا جائے تو حکمرانوں کے ساتھ ساتھ ہم بطورقوم بس ویسے تو اسلامی نظام کے حامی ہیں مگر جب اس کے نفاذ کی بات آتی ہے تو کئی حلقے ایسے قوانین کو جمہوریت پر ڈاکہ ،بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی وغیرہ وغیرہ قرار دیتے ہیں ۔دوسرا ہم چاہیں بھی تو ہم ایسا نظام رائج ہی نہیں کرسکتے چونکہ دنیا کی ڈوریں ہلانے والے ممالک نے جمہوری نظام کا ایسا جال بچھایا ہے کہ ہمارے جیسے ممالک میں جمہوریت کو ہی بقاء سمجھا جاتا ہے ۔

اسی لئےدنیا کی باقی اقوام کی طرح جمہوری نظام کو ہی ڈھال بنانا ہے۔ اگر ملک کی بقا جمہوریت میں ہے تو ہمیں اپنی قومی اسمبلی کو آئینی مدت پوری کرنے دینا ہو گی۔ تاکہ ملک کی جمہوریت تسلسل کے ساتھ اپنا سفر جاری رکھ سکے۔بات کرتے ہیں جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کی تو اس امر کے لئےسابق وزیراعظم عمران خان کی طرح باقی سیاسی لیڈران کو بھی سمجھنا چاہئیے اور ان عوامل پر غور کرنا چاہئیے کہ جن کی وجہ سے ان سے پہلے والے وزرائے اعظم اپنی مدت پوری نہیں کرسکے۔موجودہ حکومت کو بھی عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر زوردینا ہوگا۔

نوٹ: نیوز الرٹ اور اس کی پالیسی کااس تحریر کےخیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ۔