اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,240FansLike
9,977FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جمہوریت کے خلاف سازشوں میں کوئی اورنہیں حکومت کے دوست ملوث ہیں، مولابخش چانڈیو

حیدرآباد(ویب ڈیسک)وزیراطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہیں جب کہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں کوئی اورنہیں حکومت کے دوست ملوث ہیں۔حیدرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مشیر اطلاعت سندھ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کااحتساب کرنے والے ختم ہوگئے مگر پیپلزپارٹی اب بھی قائم ہے جب کہ سندھ حکومت پر لاکھ تنقید کی جائے لیکن حکومت کے پاس عوام کا مینڈیٹ ہے اور ہم نے پاکستان سے گند نکالنے کا ذمہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آستینوں میں سانپ چھپے ہیں، ان کے ساتھ صرف تین چارآدمی ہی ہیں جب کہ جمہوریت کے خلاف سازشوں میں کوئی اورنہیں حکومت کے دوست ملوث ہیں۔