اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

808,817FansLike
9,937FollowersFollow
553,800FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ڈاکٹر عامر لیاقت سپرد خاک ، نماز جنازہ بیٹے نے پڑھائی

سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کو سپرد خاک کر دیا گیا۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کی میت ان کے آبائی گھر سے ایمبولنس کے ذریعے عبداللہ شاہ غازی کے مزار لائی گئی ۔ نماز جنازہ ان کے بیٹے احمد عامر نے پڑھائی ۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں خرم شیر زمان ، ڈاکٹر فاروق ستار، عمران اسماعیل، رمضان چھیپا ، ساحر لودھی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر تدفین سے قبل آخری دیدار کیا۔ مرحوم کومزار کے احاطے میں سپرد خاک کیا گیا۔مزار کے احاطے میں عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمر شریف کی بھی آخری آرام گاہ ہے۔