کرنسی کنورٹر

اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

806,080FansLike
9,940FollowersFollow
552,100FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کودوسرے ون ڈے میں شکست دے دی ،سیریز میں 2-0کی برتری

ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں قومی ٹیم نےویسٹ انڈیز کو120 رنز سے شکست دے کر 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں 2-0 سے واضح برتری حاصل کر لی ۔

مہمان ٹیم 276 رنز کے تعاقب میں صرف 155 رنز ہی بنا سکی ۔محمد نواز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھلائی ،محمد وسیم نے 3 ،شاداب خان نے 2 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا تو فخر زمان 17 رنز بنا ک آوٹ ہوئے ،امام الحق 72 جبکہ کپتان 77 رنز بنا کر آوٹ ہوئے اس کے علاوہ خوشدل شاہ 22 رنز بنا کر نمایا ں رہے۔
محمد نواز 4 وکٹوں کی بدولت مین آف دی میچ قرار پائے ۔گزشتہ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹوں سے ویسٹ انڈیز کو شکست دی تھی ۔سیریز کا آخری میچ کل ملتان میں کھیلا جائے گا۔