اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

834,184FansLike
9,976FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

میرا کسی شوگر مل سے کوئی تعلق نہیں ،نہ میں نے تنخواہ لی، وزیر اعظم شہباز شریف

منی لانڈرنگ کیس سماعت ،وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز ضمانت میں توسیع کے لیے لاہور میں اسپیشل سینٹرل جج کی عدالت میں پیش ہوئے ۔

دوران سماعت وزیر اعظم نے کہا کہ میرا حق ہے کہ میں ضمانت کے لیے اپنا موقف پیش کرو۔ وزیر اعظم نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ یہ وہی کیس ہے جو نیب نے میرے خلاف بنایا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب میرے خلاف سپریم کورٹ بھی گیا۔سپریم کورٹ نے جب نیب سے میرے خلاف کرپشن کے ثبوت مانگے تو نیب وہاں سے دم دبا کر بھاگ گیا۔

ان کاکہنا تھا کہ میرے اوپر رمضان شوگر مل اور آشیانہ ہاوسنگ سکیم کے کیس کیسے بنائے گئے،میرا ان میں کوئی شیئر نہیں اور نہ ہی میں سی ای او ہوں ۔میں نہ تو تنخواہ لیتا ہوں اور نہ ہی شیئر ہولڈر ہوں ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے حق میں لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آ چکا ہے۔نیب کی حراست کے دوران دو بار ایف آئی اے کی ٹیم نے مجھے سے تفتیش کی میں نے کہا کہ میں ایسے جواب نہیں دے سکتا اپنے وکیل سے مشاورت کروں گا۔