اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,984FansLike
9,978FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ایس گروپ آپ کمپنیز کے چیئرمین چوہدری آفتاب اشرف گوندل کا چنار فری ڈائیلاسزسنٹر بھمبر کا دورہ

چیئرمین ایس گروپ آف کمپنی چوہدری آفتاب اشرف گوندل نےچنار فری ڈائیلاسزسنٹر میں زیر علاج مریضوں کے لیے10 لاکھ روپے کی امدادی رقم بھی عطیہ کی ۔

چوہدری آفتاب اشرف گوندل نےفری ڈائیلاسزسنٹر میں زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور سنٹر کےمختلف شعبہ جات کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقعے پرچنار فر ی ڈائیلاسز سنٹر کے نائب صدر چوہدری عتیق الرحمن برسالو ی نے مہمان گرامی کو سنٹرکے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔ان کا کہنا تھا کہ سنٹر میں روزانہ گردوں کے مرض میں مبتلا درجنوں مریضوں کا مفت ڈائیلاسزکیا جاتا ہے ۔جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کے آنے والےمریضوں کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت بھی سنٹر کی جانب سے مہیا کی جاتی ہے۔

چیئرمین ایس گروپ آف کمپنی چوہدری آفتاب اشرف گوندل نے ادارے کی کاوشوں کو سراہا اور ادارے کے لیے 10 لاکھ روپےکی رقم فراہم کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران چیئرمین ایس گروپ آف کمپنی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں ایسی فلاحی روایات کو مزید پروان چڑھانے کی ضرورت ہیں ۔ان اقدامات میں معاشرے میں خوشحالی آئے گی جبکہ مہنگائی کے اس پرفتن دور میں متوسط طبقے کو مفت علاج معالجے کی سہولت کسی نعمت سے کم نہیں جبکہ ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کار خیر کا حصہ بننا ان کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ہم آنے والے دنوں میں ادارے کی امداد کو 5 کروڑ روپے تک بڑھائیں گے۔