اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

جنتے مرضی کیس بنا لیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے، مونس الہیٰ

ایف آئی اے کی جانب سے کیس بنائے جانےکی خبروں پر مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہیٰ نے ردعمل میں کہا کہ جنتے مرضی کیسز بنالیں عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

مونس الہیٰ نے ٹوئیٹر پیغام میں کہا کہ کیسز کی تفصیلات کے بارے میں ابھی علم نہیں ،معاملے کے متعلق میڈیا سےپتا چلا۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کیسز ان پر پہلی بار نہیں بنے ۔ ماضی میں بھی ان کے خاندان نے ان حالات کا سامنا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزار کیس بنالیں عمران خان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ اٹل ہے۔مجھے کہا گیا آپ سے غلطی ہو گئی ، کوئی بات نہیں واپس آ جائیں ،میرے تمام اثاثے ڈکلیئر ہیں کیسز کا سامنا کروں گا۔
مونس الہیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لالچ سے بات نہیں بنی تو یہ اب دباؤ ڈال رہیں ہیں ۔یہ چاہتے ہیں کسی طرح دباؤ ڈال کر بجٹ پاس کروا لیں ۔