اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

841,527FansLike
9,977FollowersFollow
560,700FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نےمسجد نبوی میں مغفرت کی دعا کی وڈیو شیئر کر دی

عامر لیاقت کی پہلی سابقہ اہلیہ بشری ٰ اقبال نے عامر لیاقت کی مغفرت کے لیے مسجد بنوی میں کی جانے والی دعا کی وڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ۔

وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دعا گو شخص عامر لیاقت کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتےہوئے کہتا ہے کہ آج جمعہ کا بہت ہی مبارک دن ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ ان کی خواہش کے مطابق ان کی قبر جنت البقیع میں بنا دے ۔

بشری ٰ اقبال نے وڈیو کے ساتھ تحریر میں لکھا کہ میرے ایک بھائی اور عامر لیاقت کے قریبی دوست نے یہ وڈیو مدینہ منورہ سے بنا کر بجھوائی ہے۔یہ ویڈیو انہوں نے اس وقت بنا کر بجھوائی جب یہاں ان کی تدفین ہو رہی تھی ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اللہ پاک اس دعا کو عامر لیاقت کے حق میں قبول کرے۔

یاد رہے کہ عامر لیاقت اور بشریٰ اقبال 22 سال تک رشتہ ازدواج میں رہے۔ اداکارہ طوبیٰ انور سے شادی کے بعد بشریٰ اقبال نے 2018 میں عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی ۔ جبکہ عامر لیاقت کا ہمیشہ یہی موقف رہا کہ انہوں نے پہلی دونوں بیویوں کو طلاق نہیں دی ۔ عامر لیاقت9 جون کو انتقال کر گئے تھے۔