اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

810,173FansLike
9,937FollowersFollow
553,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

خیبر پختون خواہ کا بجٹ اسمبلی میں پیش، تنخواہوں میں 16 ،پنشن میں 15 فیصد اضافہ

خیبر پختون خواہ کا مالی سال 2022-23 کا بجٹ وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کیا۔

صوبے کی ترقی کے لیے 418 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ہیں جبکہ جنوری 2023 سے جگر کی پیوند کاری سمیت مزید 5بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا۔

1 ہزار 332 ارب روپے کے حجم پر مشتمل بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16 فیصد اضافہ جبکہ پنشن میں 15 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اضافہ گریڈ 1 سے 19 تک کے ملازمین کے لئے ہو گا۔اس کے علاوہ پولیس کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔
جنگلات میں لگنے والی آگ بجھانے میں شہید ریسکیو اہلکاروں کے لیے 10،10 لاکھ روپے کے کے امدادی پیکج کا اعلان بھی کیا گیا ۔صوبائی کابینہ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 63 ہزار ملازمین کی مستقلی کی بھی منظوری دے دی سے مستقل ہونے والے ملازمین میں 657 ڈاکٹرز58 ہزار اساتذہ جبکہ اس کے علاوہ دیگر منصوبوں کے4079 ملازمین شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ صوبے کے 10لاکھ مستحق خاندانوں کو راشن مہیا کرنے کے لیے راشن کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ حکومت گریڈ 7 سے 16 تک کے پولیس اہلکاروں کے الاؤنس میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔