اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,236FansLike
9,977FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

جونی ڈیپ نےسابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ کو ہرجانہ معاف کر دیا

معروف ہالی ووڈ اداکار جونی ڈیپ کے وکیل کا کہنا ہے کہ جونی ایمبر ہرڈ کے اوپر عائد جرمانے کی رقم نہ لینے کے متعلق سوچ رہے ہیں ۔

جونی کے وکیل بینجمن چیو نے کہا کہ شاید امبر کو یہ رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جونی ڈیپ کے لیے مقدمہ رقم کے بارے میں نہیں تھا، در اصل یہ معاملہ عزت اور سچائی کا تھا جو کہ جونی عدالت میں ثابت کر چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ پائریٹس آف کریبین کے جیک سپیرو کا کردار نبھانے والے اداکار جونی ڈیپ نے 35 سالہ سابقہ اہلیہ ایمبر ہرڈ پر جھوٹے الزامات کی بنیاد پر ہرجانے کا کیس دائر کیا تھا جو کہ وہ عدالت کے سامنے سچ ثابت کرنے میں ناکام رہیں ۔

عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جونی ڈیپ پر 2 ملین ڈالر جبکہ ان کی سابقہ اہلیہ پر 10 اعشاریہ 35 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا تھا ۔

یاد رہے کہ ایمبرہرڈ کا کہنا تھا کہ وہ زیادہ سے 10 ملین ڈالر ہرجانہ ادا کر سکتی ہیں ۔