اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,062FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

فیفا نے 2026 کے ورلڈ کپ کے لیے 16 میزبان شہروں کے نام جاری کر دیے

ورلڈ فٹبال فیڈ ریشن (فیفا) نے2026 کےعالمی کپ کی میزبانی کے لیےمشترکہ طور پر امریکا، میکسیکو اور کینیڈا کے 16شہروں کے ناموں کااعلان کر دیا ہے۔

منتخب کردہ شہروں میں سے 11امریکی اسٹیڈیم ہیںجہاں 60 میچز کھیلے جائیں گےجبکہ کینیڈا کے 2 اور میکسیکو کے3 شہروں کو منتخب کیا گیا ہےجو 10 میچوں کی میزبانی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق 2026 کے وولڈ کپ میں پہلی بار، ایونٹ میں 32 کی بجائے 48 ممالک شامل ہوں گے۔

ایونٹ کی میزبانی کرنے والے امریکی شہروں میں اٹلانٹا،بوسٹن ،ڈلاس ،ہیوسٹن ،کنساس سٹی ،لاس اینجلس ،میامی،نیویارک ،فلاڈیلفیا ،سان فرانسسکواور سیٹل شامل ہیں ۔

اس کے علاوہ کنیڈین شہر ٹورنٹواور وینکوور جبکہ گواڈالاجارا،میکسیکو سٹی اورمونٹری کا تعلق میکسیکو سے ہے۔