اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

836,617FansLike
9,977FollowersFollow
559,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

بھارت:6گھنٹوں میں 24 انڈے دینے والی مرغی

بھارتی ریاست کیرالہ کے گاؤں میں مرغی نے6 گھنٹے کے دورانیے میں ایک ہی بار میں 24 انڈے دینے کے بعد پولٹری ماہرین کو حیران کر دیا ۔

بھارتی ریاست کیرالہ میں مرغی نے کارنامہ سرانجام دینے کے بعد اسٹار کا لقب حاصل کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق( ہائبرڈوی0 (38 نسل کی مرغی کےمالک نے مرغی کو لنگڑاتے ہوئے صحن میں پایا۔ مالک کے مطابق مرغی کی حالت دیکھ کر شک ہوا کہ شاید اس کی ٹانگوں میں مسئلہ ہے جس کی وجہ سے یہ لنگڑا کر چل رہی ہے۔ مالک نے مرغی کی ٹانگوں پر مالش کی جس کے بعد اسے باقی مرغیوں سےالگ کر دیا۔ جلد ہی مرغی انڈے دینے لگی۔مرغی کے اس حیران کن عمل پر مالک نے اہل محلہ کا اکٹھا کر لیا۔ عینی شاہدین کےکہنا ہے کہ مرغی نےالگ رہتے ہوئے 6 گھنٹوں میں 24 انڈے دیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق8 ماہ کی چنو ان 23 مرغیوں میں سے ایک ہے جنہیںمالک (بیجو) اور اس کی بیوی نے 7 ماہ قبل بینک کے قرض لے کر خریدا تھا۔