اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

837,362FansLike
9,976FollowersFollow
560,500FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

انگلش بلے بازجیسن رائے تاریخی میچ میں کزن کے ہاتھوں بولڈ

ایمسٹیلوین : ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں انگلش بلے بازوں نےنیدر لینڈ کے خلاف 498 رنز کا پہاڑ کھڑا کر کے ون ڈی کی تاریخ کا سب سے زیادہ اسکوربنا ڈالا۔

لیکن میچ کا ایک اور دلچسپ پہلو یہ بھی تھا کہ انگلش اوپنر بلے باز جیسن رائے پہلے ہی اوور میں 1 رنز بنانے کے بعد یارکر کو وکٹوں میں جانے سے روک نہ پائے اور بولڈ ہو گئے ۔ جیسن رائے کو بولڈ کرنے والا بولر شین اسنیٹر تھا جو کہ جیسن رائے کا حقیقی خالہ زاد بھائی ہے۔

یاد رہے کہ 3 ون ڈیز پر مشتمل سیریز کے افتتاحی میچ میں انگلش ٹیم نے نیدر لینڈ کو498 رنز کا ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں ڈچ ٹیم 266 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔

70 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 14 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 162 رنز کی ایننگ کھیلنے والےجوز بٹلرمیچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔