اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

833,376FansLike
9,975FollowersFollow
558,900FollowersFollow
169,527SubscribersSubscribe

ہر سال طرح فادرز ڈے پر سرفراز احمد ٹاپ ٹرینڈ میں ،سوشل میڈیا پرچیمپئن ٹرافی کی یاد تازہ

فادرز ڈے والد کے قربانیوں ،شفقت ، محبت اور محنت کا عالمی دن ،اس دن دنیا بھر میں والد کے رشتے کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر سے لوگ اپنے والد سے محبت کے اظہار کے لیے سوشل میڈیا پر پیغامات جاری کرتے ہیں ۔

لیکن پاکستان میں ہر سال اس دن سب سے زیارہ مبارک باد کے پیغامات میں قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیگ کیا جاتا ہے۔ یقناً اب آپ بھی سمجھ چکے ہوں گے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے؟

آج سے 5 سال قبل انگلینڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کے فائنل میچ میں بھارت اور پاکستان کے مدمقابل ہونے سے قبل ۔ بھارتی بلے باز ویرندر سہواگ نے اپنے تائیں ایک سپر ہٹ فلم کا آغاز کیا جسے انہوں نے باپ باب ہوتا ہے اور بیٹا بیٹا ہوتا ہے قرار دیا۔فادرز ڈے کے موقع پر ویرندر سہواگ کے ان بڑے بولوں کو بھارتی میڈیا نے بھی خوب بیچا۔

لیکن کس کو معلوم تھا کہ یہ فلم ان پر ہی الٹی پڑ جائے گی اور ہر سال فادر ز ڈے پر بھارتی ٹیم کے فینز کو سہواگ کے بڑے دعوے پر پشیمانی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔

آج بھی ہر سال کی طرح سوشل میڈیا پر سابق کپتان سرفراز احمد ٹاپ ٹرینڈ پر ہیں ۔

ایک پاکستانی صارف نے میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی بھارتی میڈیا کی کوریج کی مزاحیہ وڈیو ٹوئٹرپر پوسٹ کی ۔

ایک صارف نے سرفراز احمد کی وڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے 2017 میں پاکستان واپسی پر جزبات کا اظہار کیا۔

اگر اس دن کے خاص پہلو کی بات کی جائے تو محمد عامر کی تباہ کن بولنگ تھی جس نے بھارتی سورماؤں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔

بھارتی بولر بھومرا کی نو بال کی بدولت فخر زمان نےسنچری اسکور کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شاداب خان کی رویو کے لیے پر اعتماد اپیل بھی کس کو نہیں بھولی ہو گی۔ جب شاداب خان نے کریس پر پیر جما چکےخطر ناک بلے بازیووراج سنگھ کو واپسی کا راستہ دکھایا۔