اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,552FansLike
9,978FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کل ملک گیر احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کافیصلہ کریں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک سے باہر جائیدادیں رکھنے والوں کو ملک کے مستقبل کی کوئی پرواہ نہیں ۔
.
اسلام آبادمیں پارٹی سربراہان کے اجلاس کی صدرات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نےفیٹف لسٹ سے نام نکالے جانے پر سابق وفاقی وزیر حماد اظہر کے اقدامامت کی تعریف کی ۔ اجلا س میں فیٹف رابطہ کمیٹی کے افسران اور اراکین کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اورمعیشت کی ابتر صورتحال پر تشویش کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں عمران خان کی کال پر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کرونا وبا کے دباؤ کے باوجود تحریک انصاف کی حکومت غربت اور مہنگائی کے سامنے ڈھال بن کر کھڑی ہوئی تھی ۔ جبکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنی تجوریاں بچانے کے لیے ملک گروی رکھ کرعوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کر دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کسی صورت بھی عوام کے ساتھ ظلم برداشت نہیں کرے گی ۔اتوار کے احتجاج میں قوم کے ساتھ مل کر اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ظلم ، جبر اور طاقت سے عوام کو حق کے لیے آواز بلند کرنے سے روکا نہیں جا سکتا۔