اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

842,687FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

امریکی صدر جو بائیڈن سائیکل سے گر گئے

امریکی صدر جوبائیڈن جو کہ ان دنوں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ڈیلٹا ویئر میں موجود ہیں ۔گزشتہ روز سائیکل چلاتے ہوئے گر گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔

صدر جوبائیڈن کی سائیکل سے گرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر سائیکل کو روکتے وقت توازن برقرار نہ رکھ پائے جس کے باعث وہ زمین پر گر پڑے۔ 79 سالہ جوبائیڈن کو جب اٹھانے کے لیے صحافی آگے بڑھا تو انہوں نے جواب دیا میں ٹھیک ہوں اور مسکراتے ہوئےپاؤں پر کھڑے ہو گئے ۔

امریکی صدر اہلیہ اور ساتھیوں کے ہمراہ سائیکلنگ کر رہے تھے۔